20 نومبر 2024 - 07:15
کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی کامیابیاں باعث فخر ہیں، پاکستانی وزیر دفاع

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کراچی میں منعقدہ پاکستان کی بین الاقوامی اسلحہ نمائش "آئیڈیا-2024" پر کہا کہ اس نمائش میں ایران کی شرکت کو قابل قدر ہے؛ ہم پاکستان میں ایران کی دفاعی اور فوجی ترقی اور دفاعی و فوجی حصولیابیوں پر فخر کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نیو ایجنسی ـ ارنا ـ کے نمائندے نے کراچی میں منعقدہ پاکستان کی بارہویں بین الاقوامی اسلحہ نمائش "آئیڈیا-2024" کے مقام سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے، اس نمائش کے مہمان خصوصی کے طور پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اسٹال کا دورہ کیا۔ صوبہ سندھ کے گورنر محمد کامران ٹیسوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایرانی فوجی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجتبی رمضان زادہ، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان اور پاکستان میں ایران کے فوجی اتاشی کرنل محمد محسن شہابی نے پاکستانی وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

خواجہ محمد آصف نے ایرانی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور سماجی رشتوں پر زور دیا اور کہ ایران کی فوجی حصولیابیاں (Achievements) اور دفاعی شعبوں میں اس ملک کی ترقی کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا: ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دفاعی شعبے میں مزید کامیابی حاصل کریں گے۔

انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: حالیہ مہینوں میں دو ممالک کے درمیان اعلی سطحی وفود کا تبادلہ ہؤا اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ہتھیاروں اور دفاعی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں، نمائش میں شریک وفود کے سربراہوں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے وفد کے سربراہ بیرگیڈیئر جنرل مجتنبی رمضان زادہ کی سربراہی میں شریک ہوئے جبکہ پاکستان میں ایران کے سفیر اور کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور فوجی اتاشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان میں اسلحے کی سب سے بڑی نمائش میں پہلی بار اسلامی جمہوریہ ایران کا اسٹال پہلی مرتبہ لگا ہے اور اس اسٹال میں ایران کے مقامی ساختہ فوج اور دفاعی نیز ایرواسپیس اور الیٹرانک وارفیئر کے شعبوں کی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔

اس سال کے آئیڈیاز کا نعرہ "اسلحہ برائے امن؛ عالمی تعاون اور تزویراتی شراکت" ہے۔ پاکستان کا ادارہ برائے فروغ دفاعی مصنوعات (DEPO) نے اس نمائش کے انعقاد میں بنیادی کردار ادا کیا ہے اور دفاعی مصنوعات اور جنگی وسائل کی تیاری میں پیشرو ممالک اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کمانڈروں نیز نمائش میں شریک بیرونی وفود نے بھی کراچی کی اس نمائش میں ایرانی اسٹال کا دورہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110